اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پانڈ کرپشن کیسز میں عدم حاضری پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی کاپی طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزارت قانون کا مجاز افسر آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہو۔، عدالت نے کیس کی مزید سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔