اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے منگل کو اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کو ٹیلی فون کر کے اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کو بتایا کہ فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے سامنے تنہا نہیں ہیں۔ پاکستان ان کے ساتھ یکجہتی کے لئے کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ ریاض المالکی نے پاکستان کی طرف سے انسانی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ کا فلسطینی ہم منصب کو فون اسرائیلی جارحیت کیخلاف یکجہتی کا اظہار
Nov 08, 2023