بلاول بھٹوکے پی کے سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

اسلام آباد (عترت جعفری ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صوبہ کے پی کے سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور صوبے کے مختلف مقامات پر محدود اجتماعات سے خطاب کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے انتخابی حکمت عملی کے تحت قومی اسمبلی اور چاروںصوبائی اسمبلیوں کے لیے مزید امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا مقصد صوبوں اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضروری ایڈجسٹمنٹ کرنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر کو ایبٹ اباد 17 نومبر کو مردان 18 نومبر کو پشاور 20 نومبر کو نوشہرہ 21 نومبر کو دیر اور 22 نومبر کو چترال میں خطاب کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور پر کام بھی حتمی مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے، ذرائع نے بتایا اس میں روٹی کپڑا مکان جیسے نعروں کو برقرار رکھا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کے پی کے مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت اسلام اباد میں موجود ہوگی، جس میں نئی انتخابی درخواستیں طلب کرنے کے بارے میں تارےخ کا اعلان کیا جائے گا، پی پی پی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت انتخابی شیڈول کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، اس کا اس کے اعلان کے ساتھ ہی نے امیدواروں سے انتخابی درخواست طلب کر لی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستں جمع کر چکی ہے اور خاصی بڑی تعداد میں امیدواروں کی فہرست پپارٹی کے پاس موجود ہے، چونکہ پیپلز پارٹی میں نئے رہنماو¿ں کی بھی شمولیت ہوئی ہے اس لیے ایڈجسٹمنٹ کرنا بھی ضروری ہے اس لیے مزید امیدواروں سے بھی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...