کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ روز خواتین سمیت متعدد پارٹی رہنما¶ں نے ملاقاتیں کیں جن میں الیکشن اور مختلف علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر شگفتہ جمانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب صدر روبینہ قائمخانی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مہرین بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات سعدیہ جاوید بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ملک میں عام انتخابات میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ رہنما مخدوم فخرالزمان کی ملاقات میں مٹیاری‘ نبیل گبول اور نادر گبول سے لیاری کی سیاسی اور انتخابی صورت حال‘ سابق وزیر مخدوم محبوب الزماں سے حیدرآباد‘ کیماڑی ٹاو¿ن کے چیئرمین ہمایوں خان اور سابق معاون خصوصی آصف خان سے کیماڑی کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرکے ہی مکمل امن بحال ہوگا۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے مجرم ناقابل معافی ہیں۔
چیئرمین پی پی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں، الیکشن پر گفتگو، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والے ناقابل معافی: بلاول
Nov 08, 2023