لاہور (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 125لاہور چودھری ذبیح اللہ بلگن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم لاہور سے ہوگا اور نہ لاڑکانہ سے ، اس بار وزیر اعظم منصورہ سے ہوگا۔عوام بار بار دھوکہ دینے والوں کے فریب میں نہیں آئیں گے ،آٹھ فروری کو عوام ترازو پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ روائتی سیاستدانوں سے بیزار ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 77سالوں سے خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔ عوام نے ساری جماعتوں کو آزما لیا ہے اب عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے پاس دیانتدار اور تعلیم یافتہ قیادت موجود ہے۔،جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ شرافت اور مسائل کے تدارک کی سیاست کی ہے۔ہمارے منتخب نمائندے اگرچہ تعداد میں تھوڑے تھے۔