لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مرکز ختم نبوت مسلم ٹاو¿ن لاہور میں مسئلہ فلسطین، اسرائیل اور قادیانی سازشیں کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،پیررضوان نفیس،قاری علیم الدین شاکر،داکٹر عبدالواحد قریشی، میان محمدرضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، میڈیا پرسن رانا محمدحسن نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ قادیانی اوراسرائیلی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ اسلام اور مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قادیانی اورانکے ہمنواو¿ ں کی اسلام و دین دشمن سازشوں کو ہرمحاذ پر بے نقاب کرتی رہے گی۔ اسرائیلی صہیونی غزہ فلسطین کو تباہ اور کھنڈر بنا رہے ہیں۔فلسطینی وحشیانہ،غیر انسانی،بہیمانہ مظالم کا شکار ہیں۔2 ارب مسلمان بے بس،حکمران بے حسی،بزدلی،بے حمیتی کا شکار ہیں۔اسرائیل کی تباہی وبربادی صرف دعاو¿ں نہیں بڑی مو¿ ثر اقدامات کا متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور یہودی لابیاں قادیانیوں کو مہرے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔عالمی کفر اورصیہونی قوتیں مسلم ممالک میں سازشوں کاجال بن کر مسلم امہ کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کررہے ہیں انکو اسکا خمیازہ ضرور بھگتنا پڑے گا۔ علماء نے مسلم امہ کے حکمرتانوں سے اپیل کی کہ وہ یہود ہنود کیخلاف مضبوط اتحاد کے ذریعے کفریہ یلغار روکنے کےلئے عملی اقدامات کا علان کریں تاکہ فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم وبے گناہ مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت ایک فتنہ ہے جوسامراجی و یہودی مفادات کے لئے سرگرم عمل ہے اور اسلام کا ٹائٹل استعمال کر کے دنیا کو دھوکہ دے رہی ہے۔