40 سال اقتدار میں رہنے والی ن لیگ دوبارہ ڈیل کررہی ہے: عابد حسین

Nov 08, 2023

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ چالیس سال سے اقتدار کی باریاں لینے والے مسلم لیگی اب پھر ڈیل کرکے اقتدار کا مزہ لوٹنے کے لیئے چار سال بعد تازہ دم لاڈلے بن کر واپس آگئے ہیں کیسی عجیب بات ہے کہ انہوں نے اپنے چالیس سالہ دور حکومت میں اپنے لیئے کوئی ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا جہان اپنا علاج بھی کروالیتے ان کے اسی دوغلے چہروں کو عوام کو سمجھنا ہوگا انہوں نے اپنی زات کے علاوہ عام آدمی کے لئے کبھی بھی کچھ نہیں کیا البتہ دنیا بھر میں ان لوگوں نے اپنے کاروبار اور گھر ضروربنا لیئے ہیں۔

مزیدخبریں