لاہور( کلچرل رپورٹر)نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے فیسٹیول لہور لہور اے کی سرگرمیاں جار ی ہیں۔ اس مناسبت سے لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں کتاب میلہ سجا یا گیا ہے۔ نامور ادیب و دانشور ڈاکٹر اصغر ندیم سید نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءطارق محمود چوہدری کے ہمراہ کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں علم کا ذخیرہ ہوتی ہیں‘ کتابیں پڑھنے سے فکر و سوچ کو وسعت ملتی ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءطارق محمود چوہدری نے کتا ب میلہ کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو کتاب بینی کی ترغیب دینا الحمراءکا مشن ہے۔ افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی نے کتابوں کے اسٹالز پر لگی کتابیں دیکھیں اور الحمراءکے اس کاوش کا احسن قرار دیا۔الحمراءکتاب میلہ میں دین، صوفی ازم، سائنس، فکشن، آرٹ،ثقافت، شاعری ودیگر موضوعات پر کتابیں رکھی گئی ہیں۔کتاب میلہ سے فیسٹیول لہور لہوراے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ یہ میلہ 12نومبر تک جاری رہے گا۔اس موقع پر نوجوان آرٹسٹوں کے پنجاب کی ثقافت کے رنگ پینٹ کئے اور گائیکی کے پروگرام کا بھی انعقاد ہوا۔
فیسٹیول لہور لہور اے‘ آرٹس کونسل الحمراءمیں کتاب میلہ
Nov 08, 2023