اسرائیلی مظالم کی مذمت، مسلمان ممالک کو بزدلی کی چادر اتارنا ہو گی: ارکان

Nov 08, 2023

رانا فرحان اسلم

ایوان بالا کا اجلاس مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی کے اراکین کی عدم موجودگی میں انکی حمایت کر دی۔ پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کی رہائی کیلئے بھی ایوان میں آواز اٹھا دی۔ ایوان میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تقاریر بلوچستان کے حالات بہتر بنانے کیلئے مو¿ثر اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد سینٹ اجلاس میں اراکین سینٹ سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہے۔ بلوچستان کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے متحد ہو کر فیصلے کرنا ہوں گے۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہے۔ سمگلنگ کی روک تھام اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کے استحکام کے لئے جو بھی فیصلے کئے گئے ہیں، ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر سردار شفیق ترین اور سینیٹر گردیپ سنگھ نے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے متحد ہو کر فیصلے کرنا ہوں گے۔ فلسطین کے مسلمان تباہ ہو گئے ہیں، مسلمان ممالک، او آئی سی، عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔ مسلمان ممالک کو بزدلی کی چادر اتارنا ہو گی۔ اس ایوان سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مضبوط پیغام جانا چاہیے، اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزیدخبریں