لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل میں رواں سال کے دوران اب تک 11820درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 11417 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا403درخواستوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایوانِ وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی تمام 280سے 279 درخواستوں کو بھی نمٹا دیا گیا ۔ سی سی پی او آفس آنے والے5660درخواست گزاروں کی5409 درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ بقایا 251پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی5873 درخواستوں میں سے 5722پر بھی کارروائی عمل میں لائی جا چکی جبکہ151پر کام جاری ہے۔
لاہور پولیس کمپلینٹ سیل ‘رواں سال 11820درخواستیں ‘11417 نمٹا دی گئیں
Nov 08, 2023