لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے قاسم علی شاہ کو الحمراءآرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنر کا چیئرپرسن تعینات کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی،عدالت نے درخواست پر نگران حکومت سمیت فریقین سے دوبارہ جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست میں نگران وزیر اعلی پنجاب سمیت بورڈ کے دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کی و کیل ردا نور نے موقف اپنایا کہ نگران حکومت نے قاسم علی شاہ کو تین برس کےلئے الحمرا آرٹ کونسل کا چیئرپرسن تعینات کیا ہے ،نگران وزیر اعلی نے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے تعیناتی کیں ، نگران وزیر اعلیٰ کو ایسی تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں ہے،بورڈ آف گورنر کے عہدے کےلئے متعلقہ افراد کو آرٹ یا کلچر کی فیلڈ سے تعلق ہونا چاہیے،قاسم علی شاہ سمیت دیگر ممبران کا آرٹ یا کلچر سے کوئی تعلق نہیں ،استدعا ہے کہ قاسم علی شاہ سمیت ممبر بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائیں ،نگران وزیر اعلی کو دائرہ اختیار سے باہر نکل کر تعیناتیاں کرنے سے روکا جائے۔