لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں فنگر پرنٹ بیورو کا دورہ کیا اور فنگر پرنٹس ڈیجیٹل ڈیٹا بیس،فرانزک انویسٹی گیشن اور دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس، ڈی آئی جی منتظر مہدی سمیت سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنگر پرنٹ بیورو سٹاف کو ماڈرن انوسٹی گیشن ماڈیولز کے مطابق فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنگین مقدمات کی تفتیش میں عادی ملزمان کے فنگر پرنٹ ڈیٹا بیس سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔عادی و پیشہ ور مجرمان کے فنگر پرنٹس ڈیٹا بیس کو ساتھ ہی ساتھ اپ ڈیٹ اور باقی سسٹم کےساتھ انٹرلنک کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے دفتر کے مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا، سپروائزری افسران و سٹاف کو اہم ہدایات جاری کیں۔
دورہ فنگر پرنٹس بیورو‘ملزموں کا ڈیٹا باقی سسٹم کیساتھ انٹر لنک کیا جائے : عثمان انور
Nov 08, 2023