لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ مسیحی عبادت گاہوں کےساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی بھی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مسیحی برادری،گرجا گھروں اور مسیحی تعلیمی اداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب بھر میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کے مسائل کے حل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کےلئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں مسیحی شہریوں کو کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ کے وفد کے ارکان سے ملاقا ت کے دوران کیا۔چیئرپرسن پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ میگی ٹریمبل کی قیادت میں 7 رکنی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔
مسیحی عبادت گاہوں ‘ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل:آئی جی
Nov 08, 2023