لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔جن کے تسلسل میں سال 2021ءاور 2022ءکے تمام کلیم کی ادائیگی مکمل کرلی جبکہ 2023ءکے سکالرشپ کی بلاتعطل ادائیگی بھی جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے رواں سال اب تک 75 کروڑ روپے پولیس ملازمین کے ہونہار بچوں کو سکالرشپ کی مد میں دئیے گئے ہیں۔