لاہور(نامہ نگار) ساندہ روڈ سنت نگر کے علاقہ میں ڈرائی کلینر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ٹیموں نے جانی نقصان کے خطرے کے پیش نظر قریبی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 2گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاہے۔