گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے کہا کہ ٹیوٹا کا مین مقصد ملکی انڈسٹری کو سکلڈ مین پاور مہیا کرنا ہے ، تعیناتی سے لیکر آج تک ٹیوٹا کے ہرادارے میں جا کر مسائل کو نوٹ کر رہا ہوں، انہوں نے بتایا کہ مختلف چیمبرز کے دورے کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ چیمبرز کی بزنس کمیونٹی کو ٹیوٹا کے اداروں سے کن مسائل کاسامنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر نے ٹیوٹا کے حوالے سے جن مسائل کا ذکر کیا ہے یقین دلاتا ہوں کہ ان مسائل کو چیمبر کی ہی تجویز سے حل کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کی ۔اس موقع پر اراکین مجلس عاملہ سابق صدور سعید احمد تاج ،عمر اشرف مغل کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔انہوںنے کہا کہ چیمبر میں ایک جاب پورٹل بنایا جائے تاکہ ایسے طلباءو طالبات جو اپنے شعبوں میں ڈپلومہ مکمل کرتے ہیں ان کو فیکٹریوں میں مناسب روزگار مل سکے ۔
ٹیوٹا کا مین مقصد ملکی انڈسٹری کو سکلڈ مین پاور مہیا کرنا ہے:ساجد کھوکھر
Nov 08, 2023