اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے:عمیر کمبوہ

 فیروز والہ( نامہ نگار) پی پی 138 کوٹ عبدالمالک جماعت اسلامی کے سینئر رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور پاکستان کے غیور عوام اپنے مصیبت زد ہ فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے فاشٹ اسرائیلی حکومت مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے معصوم لوگوں کے خلاف جارحانہ طرز عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے فلسطین، کشمیر سمیت دنیا میں جہاں بھی ظلم و نا انصافی کا بازار گرم ہے وہاں امن کو قائم کرنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے اسرائیل اور بھارت دہائیوں سے قتل عام کر رہے ہیں مگر مجال ہے کہ کسی بھی انسانیت کے علمبردار ملک کے کانوں پر جوں تک بھی رینگتی ہو، اناہوں عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے، بے گناہ شہریوں کے ساتھ صحافی بھی قتل ہو رہے ہیں، ظالم اور قابض صیہونی ریاست صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ سچائی اور اختلاف کی ہر آواز کی دشمن ہے غزہ میں شہید ہونے والے ہر 5 شہریوں میں سے 2 بچے ہیں ایک ہزار بچے اس وقت ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اسرائیلی حملوں میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطین میں ہزاروں مسلمان، مرد و خواتین، بچوں، بوڑھوں کو شہید کیا اور مسلمانوں کی زمینوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اس وقت تک دنیا میں امن کو خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

ای پیپر دی نیشن