لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے بزدل صہیونی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرائیلی فوج کی غزہ پر اندھا دھند بمباری اور بے رحمانہ قتل عام عالمی دہشتگردی ہے۔فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی ایمانی غیر ت و حمیت کی پکار ہے امت مسلمہ متحد ہوجائے۔ اسرائیل وزیر کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد ایٹمی ہتھیار چلانے کی دھمکی خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیلی وزیر نے جو کہا وہ کوئی حیران کن نہیں امریکا اور مغرب کی حمایت میں اسرائیلی حکومت عملا ایسے ہی جرائم کی مرتکب ہے۔قبلہ ا¶ل اور غزہ کی آزادی صرف دعا¶ں سے نہیں بلکہ مسلم حکمرانوں کے عملی اتحاد اور اقدامات سے وابستہ ہے۔ مسلمان حکمران اپنی ذمے داریوں سے غافل نہ ہوں۔مسلم حکمران متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت اور تاریخ انکو کبھی معاف نہیں کریگی۔