چودھری غلام مرتضٰی ورک اوردیگر سنیئروکلاءکی طرف سے امیدوار سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارکی حمایت کا اعلان

Nov 08, 2023

مانانوالہ(نامہ نگار)المرتضٰے لاء ایسوسی ایٹس نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار چودھری عباس علی چھینہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بارمیں تقریب ہوئی جس میں چودھری خالد محمود ورک ،ملک نصرااللہ وٹو (سابق صدر DBA )،مجیب الرحمان قریشی،چودھری عبدالرشید گجر ،نثار احمد ورک ،رانا نفیس عابد ایڈووکیٹس ہائیکورٹس سمیت سنیئرز اور نوجوان وکلاءکی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر چودھری غلام مرتضٰی ورک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ (سابق صدر DBA شیخوپورہ),چودھری خالد محمود ورک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور محمد عالمگیر تارڑ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ(جوائنٹ سیکرٹری DBA شیخوپورہ) نے چودھری عباس علی چھینہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی حمایت کا اعلان۔

مزیدخبریں