لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سولہ مہینوں کی شہباز شریف کی حکومت نے ملک کا جو معاشی طور پر بیڑہ غرق کیا ہے اس کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی کیا جائے ملک اس وقت جن معاشی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے اس کے لیئے ضروری ہو چکا ہے کہ سب سٹیک ہولڈرز سر جوڑ کر بیٹھ جائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں رہی کہ وہ ملک کو معاشی صورت حال سے باہر نکال سکے اس کے لئے سب جماعتوں کو آج کے سیاست دانوں کے امام آصف علی زرداری کے ساتھ بیٹھ کر ملکی معاشی صورت حال کی بہتری کا حل نکالنا ہوگا۔