” مَصَابیح ا±لجِنان“
معزز قارئین ! 8شوال 1344ہجری ، اپریل 1926ءکو نجف اور حجاز کے بادشاہ عبدالعزیز ابنِ سعود کے حکم کے منافی مدینہ منورہ میں واقع گورستان۔ ”جنّت ا±لبقیع “ کے انہدام (Demolition) کا سوگ منایا جاتا ہے، اِس سوگ میں پاکستان سمیت د±نیا کے کئی اسلامی ملکوں کے علماءحصہ لیتے ہیں۔ آغا حامد علی شاہ صاحب موسوی کا بھی اِس میں اہم کردار رہا ہے۔ 2007ءمیں تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد قمر حیدر زیدی ، سیّد رضا کاظمی اسلام آباد میں کئی کتابوں کے مصنف ، دانشور اور کیمیکل انجینئر ،سیّد عباس کاظمی کو ساتھ لے کر میرے گھر اسلام آباد پہنچے اور ا±نہوں نے مجھے آغا حامد علی شاہ صاحب موسوی کا پیغام دِیا کہ ” آپ جنّت ا±لبقیع“ کے بارے سیّد عباس کاظمی کی تصنیف ” مَصَابِیح ا±لجِنان“ کا پیش لفظ لِکھ دیں !“۔
”مَصَابِیح ا±لجِنان“ کے معنی ہیں (جنت کے چراغ)۔ کچھ دِن بعد مَیں نے کتاب کا پیش لفظ لکھ کر بھجوا دِیا۔ جولائی 2008ءمیں ”مَصَابِیح ا±لجِنان“ پاکستان سمیت کئی ملکوں میں منظر عام پر آگئی۔ کتاب ا±ردو ، عربی اور انگلش میں شائع ہ±وئی تھی۔ مجھ سمیت تین دوسرے حضرات نے بھی اپنے اپنے انداز میں پیش لفظ لِکھا تھا۔ میرے پیش لفظ کے آخر میں سیّد عباس کاظمی نے لکھا تھا ” کہ اثر چوہان صاحب کا شمار نامور صحافیوں اور دانشوروں میں ہوتا ہے ، آپ ” مکتب ِ اہلسنت “ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن، ”اہلِ بیت “ کی بہت عزّت کرتے ہیں ! “۔ معزز قارئین !۔ دراصل مَیں عاشقِ رسول اور مولا علیؓ کے حوالے سے مولائی کہلانے والے ، علاّمہ اقبال سے بہت متاثر ہ±وں۔ وہ بھی اپنی اولاد سے کہا کرتے تھے کہ ” ہم اہلسنت ہیں لیکن، اہلِ بیتؓ کے تابعدار!“۔
” جنّت ا±لبقیع اور علامہ اقبال !“
معزز قارئین ! 1918ءمیں علاّمہ اقبال کی فارسی تصنیف ” رموزِ بے خودی “ شائع ہ±وئی تو، آپ نے سیدة ا±لنساء، فاطمة ا±لزہرا ؓسے عقیدت کا اظہار کرتے ہ±وئے کہا تھا کہ ....
رشتہ آئین ِ حق ، زنجیر ما ست!
پاس فرمانِ جنابِ مصطفی است!
....O....
ورنہ گردِ ت±ربتش گردید مے!
سجدہ ہا برخاکِ او پا شِید مے!
....O....
یعنی۔ ”شریعت حقہ کے حکام میرے پاﺅں کی زنجیر بنے ہ±وئے ہیں ، مجھے جنابِ مصطفی کے فرمان کا پاس ہے۔ ورنہ مَیں سیّدہ فاطمہؓ کی ت±ربت کے گرد طواف کرتا اور ا±ن کی قبر پرسجدہ ریز ہوتا“۔
” برکاتِ خواجہ غریب نواز !“
معزز قارئین ! امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کی عظمت بیان کرتے ہ±وئے میرے جدّی پشتی پیر و م±رشد خواجہ غریب نواز، نائب رسول فی الہند، حضرت معین ا±لدّین چشتی کی اِس ر±باعی کو اکثر اپنے کالم میں شامل کرتا ہ±وں۔ملاحظہ فرمائیں ....
” شاہ ہست ح±سینؓ، پادشاہ ہست ح±سین ؓ!
دِیں ہست ح±سینؓ ، دِیں پناہ ہست ح±سین ؓ!
سَرداد ، نَداد دست ، در دستِ یزید!
حقّا کہ بِنائے لا اِلہ ہست ح±سینؓ!
.... O....
یعنی۔” ہمارے ( اصل) شاہ اور بادشاہ حضرت امام ح±سینؓ ہیں۔ دِین اسلام اور دِین کی پناہ بھی امام ح±سینؓ ہی ہیں (آپؓ نے دِین کی بقا کے لئے ) اپنا سر قلم کروالیا لیکن خلافت کے نام پر یزید کی ملوکیت اور خاندانی بادشاہت کو قبول نہیں کِیا“۔معزز قارئین ! مَیں نے ا±ردو اور پنجابی میں پیغمبر انقلاب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وَسلم کی کئی نعتیں لکھیں ، حضرت علی مرتضیٰؓ اور دوسرے اہل بیت ؓ اور اولیائے کرام کی کئی منقبتیں۔ حضرت امام حسین ؓ کی منقبتیں بھی۔
’ ’ ح±سینی براہمن ! ‘ ‘
دسمبر 2011 ءمیں میرے دو لہوری دوست ، ماہر تعلیمات، سیّد محمد یوسف جعفری اور سیکرٹری ” نظریہ پاکستان ٹرسٹ“ سیّد شاہد رشید(اب مرحوم) ، میرے پاس تھے۔ جعفری صاحب نے پوچھا کہ ” برادرم اثر چوہان !۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ” سانحہ کربلا میں ،حضرت امام حسین ؓکے چند عقیدت مند ”ہندو براہمن“ بھی شہید ہ±وئے تھے ؟ مَیں نے کہا کہ ”جی ہاں ، مجھے معلوم ہے لیکن مجھے بہت د±کھ ہے کہ، ا±س دَور میں ہندوستان (خصوصاً پنجاب ) کا کوئی راجپوت۔ ”ش±ہدائے کربلا “کے ساتھ کیوں شہید نہیں ہ±وا؟“ معزز قارئین!ا±سی رات ، صبح تک، مَیں نے ، امام عالی مقام حضرت امام حسینؓاور ش±ہدائے کربلا سے متعلق منقبت لکھی جو، دسمبر 2011ءمیں ، میرے ہفت روزہ جریدہ ” چانن“ لاہور میں شائع ہ±وئی۔
”ح±سینی راجپوت ! ‘ ‘
یکم اکتوبر 2017ءکو،جب مَیں نے ”ح±سینی ؓ۔ براہمن۔ راجپوت۔ دوسری قوموں کے ح±سینی ؟“ کے عنوان سے کالم لکھا اور۔ ” جے کربل وِچ مَیں وِی ہوندا !“ کے عنوان سے اپنی منقبت بھی شامل کی تو دوسرے روز سیّد عباس کاظمی نے مجھے فون پر بتایا کہ آغا سیّد حامد علی شاہ صاحب ،موسوی کا اپنے تمام ر±فقاءکے لئے یہ فرمان ہے کہ ” آج سے اثر چوہان صاحب کو ” ح±سینی راجپوت “ کہا جائے! ‘ ‘۔معزز قارئین !۔ میری یہ منقبت پنجاب کے ایک راجپوت کی حسرت کا بیان ہے، منقبت کا عنوان اور ا±س کے چار بند ملاحظہ فرمائیں ، ....
” جے کَربَل وِچّ ، مَیں وی ، ہوندا!“
.... O ....
تیرے ، غ±لاماں نال ، کھلوندا !
پنج ستّ وَیری ، مار دا ، کوہندا !
فیر مَیں ، مَوت دی ، نِیندر سوندا !
جے کَربَل وِچّ ، مَیں وی ہوندا !
....O....
بدفِطرت ، اِبلِیس دا پَیڑا!
پوترا، ب±و سفیان دا ، بَھیڑا!
اپنے شعراں چ ، اونہوں بگوندا!
جے کَربَل وِچّ ، مَیں وی ہوندا!
....O....
نذرانہ دیندا ، جان تَے تن دا!
غازی عباسؓ دا ، باز±و بَن دا!
ح±ر دے ، سجّے ہتّھ ، کھلوندا!
جے کَربَل وِچّ ، مَیں وی ہوند ا!
....O ....
کوہندے ، اثر ن±وں ، یزِید دے چیلے!
اپنے لہو نال ، مَردے ویلے !
مولاؓ ، تیرے ، پَیر میں دھوندا !
جے کَربَل وِچّ ، مَیں وِی ہوندا!
....O....
” آغا جی کے جانشین اور فرزندان ! “
معزز قارئین !علاّمہ آغا سیّد حسین مقدسی صاحب اب ” تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ“ کے صدر ہیں اور آغا جی کے دونوں قانون دان صاحبزادے آغا سیّد محمد مرتضیٰ موسوی اور آغا سیّد علی روح ا±لعباس موسوی کی خاندانی دستار بندی کے مستحق ٹھہرے ، ا±ن کی طرف سے بھی آغا حامد علی شاہ صاحب موسوی کے چہلم میں شریک ہم مسلک احباب سے کہا گیا تھاکہ ”انشاءاللہ ہم علاّمہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان میں ” شیعہ ، س±نی اتحاد “ کا ” مقصد ِ حیات “ جاری رکھیں گے !“۔
”تذکرہ خلد آشیانی ، آغا حامد علی شاہ موسوی“ (2)
Nov 08, 2023