کینیا کی ہائی کمشنر کا رائس ایکسپورٹرزہاوس کراچی کا دورہ

کراچی (کامرس رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین چیلا رام کیولانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے چاول خریدنے والے تمام ممالک کے ساتھ انتہائی خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان ہمیشہ چاول کا مستقل اور قابل بھروسہ فراہم کنندہ رہا ہے اور پوری دنیا میں خاص طور پر افریقہ کے خطے میں غذائی تحفظ کے لیے ایک بڑا معاون رہا ہے۔بھارت کبھی کبھی اپنی چاول کی برآمدات پر پابندی لگاتا ہے، لیکن پاکستان نے مقامی اور عالمی سطح پر بہت سے چیلنجوں کے باوجود اپنے تجارتی شراکت دار ممالک کو چاول کی برآمدات کبھی نہیں روکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات کینیا کی ہائی کمشنر NYAMBURA KAMAUاور ان کی ٹیم کو ریپ ہاو¿س کراچی آمد پر انکے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبد الرحیم جانو سابق چیئرمین ریپ، رفیق سلیمان کنوینر، عبد القیوم پراچہ سابق چیئرمین،ممبران مینیجنگ کمیٹی محمد نعمان، مزمل رو¿ف، دیپک کمار، محمد سلمان پراچہ اور ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین چیلا رام کیولانی نے کہاکہ کینیا اور پاکستان کے درمیان طویل اور قریبی تعلقات ہیں جو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن