اے سی سی اے عالمی امتحان میں پاکستانی طالبعلم کی شاندار کارگردگی

کراچی(کامرس رپورٹر)اے سی سی اے(ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈاکاونٹنٹس) نے ستمبر 2023 میں امتحان دینے والے طلباءکے نتائج کا اعلان کیا ہے جبکہ اے سی سی اے کے تحت منعقدہونے والے اکتوبر کے اس سیشن میں دنیا بھر سے ہزاروں طلباءنے شرکت کی۔اس امتحان میں پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے عباد حسیب نے آڈٹ اینڈ ایشورنس کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے پوری دنیا میں اول پوزیشن حاصل کی ہے اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔اس کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی طلباءکو دنیا بھر میں اعزازات حاصل ہوتے ہیں جو اس قوم کے طلباءکی زبردست محنت کی عکاسی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن