ہمارا مستقبل محاذ آرائی کی بجائے عالمی امن پر منحصر ہے:معظم گھرکی

Nov 08, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCJCCI) کے صدر معظم گھرکی نے PCJCCI سیکرٹریٹ میں منعقدہ تھنک ٹینک سیشن کے دوران کہا کہ سمندری استحکام اور علاقائی امن بلیو اکانومی کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔صدر PCJCCI نے کہا کہ ہمارا مستقبل محاذ آرائی کی بجائے عالمی امن پر منحصر ہے، پاکستان سمندری ماحولیاتی نظام کی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر معاش کے لیے بلیو اکانومی پر موثر اقدامات کر رہا ہے۔ پاکستان سمندروں سے متعلق غذائی تحفظ کو اہمیت دےکر ایک پائیدار نیلی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بلیو اکانومی کے پھلنے پھولنے کے لیے دنیا کو سمندروں کے غیر ذمہ دارانہ استحصال کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے سے پاکستان جیو اکنامک حب بن رہا ہے۔

مزیدخبریں