غزہ جنگ کے بعد یورپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات بڑھ گئے، یورپی یونین

لندن (نیٹ نیوز) یورپی یونین کی نمائندہ نے کہا ہے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں یورپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات اور مسلم مخالف جذبات کے ساتھ یہودیوں پر تنقید میں اضافہ ہورہا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے اسلام مخالف جذبات ( اسلاموفوبیا ) کے تدارک کے لیے مقررکردہ میریئن لالیسی نے بتایا ہم مسلم مخالف جذبات اور یہود مخالف بیانیوں میں تیزی سے اضافے کا رجحان دیکھ رہے ہیں۔میریئن لالیسی کا کہنا تھا یہ رجحان زیادہ تر سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آیا ہے جہاں ڈھکے چھپے الفاظ سے لے کر کھلم کھلا انداز میں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن