ساہیوال: شادی کیلئے راضی نہ ہونے پر نشئی بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

Nov 08, 2023

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) مرضی کی شادی نہ کرنے پر نشئی بھائی نے 18سالہ بہن کو گولی مارکر قتل دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 64/4-R کا رہائشی نشئی اذکار اپنی 18سالہ بہن غزالہ بی بی کی شادی اپنے سسرالی گھر میںکرنا چاہتا تھا جس پر غزالہ بی بی راضی نہ تھی جس کا اذکار کو سخت رنج تھا۔ گزشتہ رات اذکار نے گھر میں داخل ہو کر پسٹل سے فائرکرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ نور شاہ نے مقتولہ کے باپ محمدصادق کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں