لاہور(اے پی پی)منگل کی صبح دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ۔2 کوٹ مومن سے پنڈی بھٹیاں اور موٹروے ایم ۔4فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بندکرنا پڑیں جنہیں کچھ دیر بعد حد نگاہ میں بہتری آنے سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا، روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، موٹر وے پر سفر کرنے والے معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔