سموگ کیس، ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف آپریشن کا حکم، محکموں کی کارکردگی رپورٹس طلب

Nov 08, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹیں 10 نومبر تک طلب کر لیں۔ عدالت نے ممنوعہ ایندھن بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف شمالی لاہور کے 4 تھانوں کے علاقوں میں آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ آپریشن کو ایس پی لیول کا افسر لیڈ کرے، ممنوعہ ایندھن کے حوالے سے کمشنر لاہور، سی سی پی اور جوڈیشل کمشن کی میٹنگ کریں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی ڈی سی کے علاقے میں فصلوں کی باقیات کو جلایا گیا تو چیف سیکرٹری اور ڈی سیز کو نوٹس کیا جائے۔ جب تک آپ اسے پورے پنجاب میں کنٹرول نہیں کریں گے۔ لاہور میں کنٹرول نہیں ہو سکتا ہے، وکیل پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے دن میں دو دفعہ پانی کا چھڑکاﺅ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں