منی لانڈرنگ الزامات پر وزیراعلیٰ دہلی کی گرفتاری کا خدشہ

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔ اروند کیجریوال پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اروند کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔اس معاملے پر اپریل میں سی بی آئی بھی کیجریوال سے تحقیقات کرچکا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے، کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...