اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ہنگری کی سفیر بیلا فازیکاس نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستانی طلبا کے لئے وظائف کی تعداد دگنا کرنے پر ہنگری کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ باہمی طور پر آسان تاریخوں پر ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورے کے منتظر ہیں۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ہنگری کی سفیر بیلا فازیکاس کی ملاقات
Nov 08, 2023