جن افغان خواتین کی زندگیوں کو واپس جانے پر خطرات لا حق ہیں تو انہیں روک لیا جائے ،نیلوفر بختیار

Nov 08, 2023

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت )چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیونیلوفر بختیار کی جانب سے افغان خواتین جن کی زندگیوں کو واپس جانے پر خطرات لاحق ہیں اور ان کے پاس قانونی کاغذات موجود نہیں ہیں ان خواتین کے تحفظ کے لیے پاکستان میں رکنے کی اجازت دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ چیر پرسن نیلوفر بختیار کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو لکھے گئے خط میں انسانی ہمدردی کی بنا پر 2.5 ملین افغان خواتین جو افغانستان میں مستقل جنگ اور خودکش حملوں کی بنا پر بیوہ اور وطن بدر ہوئیںجں کی حالت زار پر فوری توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے بیشتر خواتین پڑھی لکھی ہیں لیکن حکومت کے اچانک بدل جانے پر نا مساعد حالات میں پاکستان آنے پر مجبور ہوئیں۔

مزیدخبریں