بی آئی ایس پی شفافیت کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ادارہ ، عامر علی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی شفافیت کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ادارہ ہے جس کی معرفت ملک میں 93 لاکھ گھرانوں کو سہ ماہی کفالت وظائف دئیے جاتے ہیں جبکہ انہی گھرانوں کے 82 لاکھ بچوں کو سکول میں حاضری کی بنیاد پر تعلیمی وظائف اور 12لاکھ 20 ہزار ماو¿ں اور ان کے بچوں کو نشوونما کے تحت صحت مند غذا اور وظائف فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس امر کا اظہار سیکرٹری بی آئی ایس پی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور سے آئے ہوئے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں خطاب کے دوران کیا۔ شرکاءکو بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت گھرانوں کا مستند ڈیٹا جمع کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے اور بہت سارے دیگر منصوبوں کے ساتھ غریب گھرانوں کے بچوں کی فنی تربیت کے لئے بھی پروگرامز شروع کئے جارہے ہیں۔ اسموقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محمد طاہر نور نے وفد کے شرکاء کو بی آئی ایس پی اور اس کے اہم منصوبوں بشمول کفالت، تعلیمی وظائف، نشوونما، انڈر گریجویٹ سکالر شپ، قومی، سماجی، اقتصادی رجسٹری اور وظائف کی ادائیگی کے طریقہ کار پر معلومات مہیا کیں۔

ای پیپر دی نیشن