اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لائف انشورنس کمپنیوں کے حسابات میں ایڈوانس/ودہولڈنگ ٹیکس کو ریکارڈ کرنے کے لئے معیاری طریقہ کار وضح کرنے اور کٹوتی شدہ ٹیکس کی سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کے تقاضے کو ختم کرنے کے لئے بیمہ کے شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں ہیں۔ مجوزہ تجاویز سے لائف انشورنس کمپنیوں کو سہولت میسر آئے گی اور حسابات میں شفافیت پیدا ہو گی۔اس حوالے سے انشورنس رولز 2017 اور انشورنس اکاو¿نٹنگ ریگولیشنز 2017 میں مجوزہ ترامیم کے سرکلر کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیے گئے ہیں۔