ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اوگرا کاگوجرانوالہ میں ٹارگٹڈ آپریشن

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ،جس میں چار غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر مینوفیکچرنگ تنصیبات کو کامیابی کےساتھ بے نقاب اور سیل کیا گیا۔ترجمان اوگرا کے منگل کو جاری بیان کے مطابق غیر قانونی تنصیبات کو غیر معیاری مواد اور طریقوں سے کام کرتے ہوئے پایا گیا اور فوری طور پر انہیں سیل کر کے آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صارفین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اوگرا کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔غیر قانونی گیس سلنڈر مینوفیکچرنگ میں اضافہ خاص طور پر ان علاقوں میں دیکھا گیاہے ، جہاں پائپ یا قدرتی گیس کی کمی ہے۔ گیس کی زیادہ مانگ کی وجہ سے کچھ لوگ غیر قانونی گیس سلنڈر مینوفیکچرنگ میں پائے گئے ہیں جو کہ لوگوں کی زندگی کو خطرہ میں ڈالتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن