اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ (بی آر آئی) فورم 2023 کے کامیاب انعقاد کے بعد، نگران وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، محمد سمیع سعید نے منگل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک اور ریگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر، سی پیک نے اس موقع پر نگراں وزیر منصوبہ بندی کو سی پیک کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں، پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا بالخصوص بی آر آئی فورم 2023 کے انعقاد کے بعد گزشتہ ماہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ تیسرا بی آر آئی فورم 2023 17 سے 18 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا تھا جس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ فورم نے تحقیق اور اختراع، مواصلات، سائنس اور ٹیکنالوجی، صنعت، زراعت، توانائی، سیاحت اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔