مخدوم شہاب سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

Nov 08, 2023

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اور مبینہ سمگلنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سے جاری تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرتے ہوئے ملزمان کو 30 روز میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دےدیا اور کہاکہ 2017 کے ایک کیس میں قانونی نقطے کا فیصلہ کر چکے اب دوبارہ وہی عدالت کے سامنے لاتا گیا،تینوں ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے11 اکتوبر 2011 کو ایفی ڈرین اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا،درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایفی ڈرین منشیات نہیں، لہذا مقدمہ خارج کرکے بری کیا جائے۔ملزمان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں