کمشنرکی زےر صدارت آر ڈی اے کی 65ویں گورننگ باڈی کا اجلاس

Nov 08, 2023

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 65ویں گورننگ باڈی کا اجلاس منگل کو آر ڈی اے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کی۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ اور آر ڈی اے کے دیگر افسران نے کمشنر راولپنڈی کا استقبال کیا۔ آر ڈی اے کے متعلقہ ڈائریکٹرز نے گورننگ باڈی کو اپنے ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گورننگ باڈی نے آر ڈی اے اور نادرا کے درمیان جائیدادوں کی مناسب اور قانونی منتقلی کے لیے بائیو میٹرک تصدیقی خدمات کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے اسے سراہتے ہوئے کہا کہ جائیدادوں کی منتقلی میں شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے گورننگ باڈی نے ای-فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے نفاذ کے لیے آر ڈی اے اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان ایم-او-یو کی منظوری دے دی ۔ گورننگ باڈی نے بل بورڈز اور آر ڈی اے پارکنگ پلازہ کی قیمتوں کا تعین پرائس اسسمنٹ کمیٹی نے 100 فیصد ریونیو جنریشن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ 

مزیدخبریں