ٹیکسلا +راولپنڈی(نمائندہ نوائے وقت)ناظم دارلعلوم تعلیم القرآن مولاناگوہررحمن کی اطلاع کے مطابق 10،نومبردارالعلوم تعلیم القرآن مرکزی جامع مسجدمیں نمازجمعہ کے اجتماع سے حضرت مولاناامداداللہ قاسمی آف برطانیہ خصوصی خطاب کرینگے،سیرت النبیکانفرنس کے اس عظیم الشان اجتماع کی صدارت جانشین شیخ القرآن مولانااشرف علی کرینگے،جبکہ مولاناامداداللہ قاسمی کاخصوصی خطاب جمعہ کے دن ایک بجے شروع ہوگا،مولاناامداداللہ قاسمی ان دنوںپاکستان کے دورے پرہیں،اورمرکزی دارلحکومتی شہرراولپنڈی کے مشہوردینی مرکزدارلعلوم تعلیم القرآن میںان کاتفصیلی خطاب ہوگا،جملہ اہل اسلام کوشرکت کی دعوت ہے۔