لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں قدرت اللّہ کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نصیر آباد کے علاقے میں اسامہ اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، سول لائن کے علاقے میں علی سے 65ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی کے علاقے میں بابر سے 98ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں نعمان 75ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقے میں نذیر سے40ہزار نقدی اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں کامران سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فہد سے 17ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس، جوہر ٹاؤن اور نواں کوٹ کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں، مزنگ کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ ہڈیارہ، گڑھی شاہو، ٹاؤن شپ، کاہنہ، داتا دربار، راوی روڈ، رائیونڈ سٹی اور مناواں کے علاقوں میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔
کئی گھروں میں ڈاکے، متعدد راہگیر لٹ گئے، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں چوری
Nov 08, 2024