کمپالا (نوائے وقت رپورٹ) یوگنڈاکی پارلیمنٹ میں نیشنل کافی امینڈمنٹ بل پر بحث کے دوران اراکین میں جھگڑا ہوگیا۔ جنہوں نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں کی بوچھاڑ کر دی ۔ یوگنڈا کے رکن پارلیمنٹ انتھونی اکل کو ساتھی رکن اسمبلی فرانسس زاکے نے گھونسا جڑ دیا۔ زخمی انتھونی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنا پڑا، وہ سپیکر کی سکیورٹی ٹیم کے ایوان میں اسلحہ لانے پر احتجاج کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد فرانسس زاکے اور انتھونی اکول سمیت 12 اراکین کو ایوان کی تین نشستوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔
یوگنڈا: پارلیمنٹ میں جھگڑا، ارکان کی ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں کی بوچھاڑ
Nov 08, 2024