جرمنی میں حکومتی اتحاد کا شیرازہ بکھر گیا، قبل از وقت انتخابات متوقع

Nov 08, 2024

برلن(این این آئی)جرمنی میں کے چانسلر اولاف شولز نے اپنے وزیر خارجہ لنڈنر کو برطرف کر دیا ہے اور قبل از انتخابات کا عندیہ دیا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے چند گھنٹوں بعد یورپ کی سب سے بڑ ی معیشت میں سیاسی افراتفری پھیل گئی ہے۔فری ڈیموکریٹس (ایف ڈی پی) پارٹی کے وزیر خزانہ کرسچن لنڈنر کو برطرف کرنے کے بعد توقع ہے کہ شولز اپنی سوشل ڈیموکریٹس اور گرینز کیساتھ اقلیتی حکومت کی سربراہی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں چانسلر اولاف شولز کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا، توقع ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں قبل از انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں