لاہور (خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایکٹوسٹ تنزیلہ عمران کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ میں تنزیلہ عمران کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔