وائٹ ہائوس کا ٹرمپ کے آنے سے پہلے یوکرائن کو فوجی امداد بھیجنے کا منصوبہ 

واشنگٹن(این این آئی) وائٹ ہاؤس نے یوکرائن کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس جنوری میں صدر جو بائیڈن کے عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے یوکرائن کو 6 ارب ڈالر کی سکیورٹی امداد بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔آئندہ سال جنوری میں منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ہوگی اور اس  سے قبل وائٹ ہاؤس انتظامیہ یوکرائن کو ممکنہ مضبوط ترین پوزیشن میں لانے کا امید رکھتی ہے۔رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اب ان فنڈز کو جلد از جلد تعینات کرنے کے لیے کام کررہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یوکرائن کے پاس روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہتھیار موجود ہوں، چاہے ٹرمپ امداد بھیجنے سے انکار کر دیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ امریکہ کے  یوکرائن کو مختص کردہ ہتھیار بھیجنے میں عام طور پر مہینوں لگتے ہیں، اس لیے آنے والے ہفتوں میں اعلان کردہ کسی بھی پیکج کے جنوری 2025ء کے اختتام سے پہلے مکمل طور پر پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن