لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے این اے 127 کے علاقہ کوٹ لکھپت میں ایک شہری محمد شفیق کے زیر تعمیر گھر کا دورہ کیا۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت شہری کو مبارکباد، سرٹیفکیٹ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو یہی ہماری پارٹی کا عزم ہے۔ ساجدہ فاروق تارڑ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر سابق عمر سہیل ضیا بٹ، کوآرڈینیٹر وومن ونگ این اے 127 رابعہ افضل، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے پرسنل سٹاف آفیسر شہباز طالب، تنویر بخاری، احسان بھٹی کونسلر، اعظم گھرکی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔