کراچی(کامرس رپورٹر)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278روپے پر جا پہنچی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر9پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر278.88روپے ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ۔ فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی‘ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 4630 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔