بیروت (این این آئی + آئی این پی) بیروت(این این آئی)اسرائیل کے جنوبی لبنان اور بیروت ایئرپورٹ کے اطراف حملے میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے ڈپو پر حملہ کیا، اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے نواحی علاقیس میں کمانڈ سینٹرز، ہتھیاروں کے ڈپو اور انفراسٹرکچر پر حملے کیے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اہداف ایک شہری علاقے کے وسط میں واقع تھے، حزب اللہ لبنانی شہریوں کا انسانی ڈھال کے طور پر استحصال کر رہی ہے، حملے سے قبل شہریوں کو خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے تھے۔حزب اللہ نے پہلی بار کسی اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے جبکہ حز ب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنانی ریاست کے ذریعے اس وقت تک بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہو گا جب تک اسرائیل لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ حیفہ کے قریب بحری اڈے کو بھی ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے جنوب میں ڈرون حملے کیے۔ دریں اثناء حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنانی ریاست کے ذریعے اس وقت تک بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہو گا جب تک اسرائیل لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا۔عرب میڈیا کے مطابق پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر میں نعیم قاسم نے کہا کہ صرف میدان جنگ میں ہونے والی پیش رفت لبنانی گروپ اور اسرائیلی فوج کے درمیان دشمنی کا خاتمہ کرے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہونے کی شرط مکمل جنگ بندی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بالواسطہ مذاکرات حزب اللہ کی جانب سے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری کریں گے۔