لاہور(خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور قیمت مقرر نہ کرنے پر سیکرٹری زراعت اور کین کمشنر پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے صدر کسان بورڈ کی درخواست پر سماعت کی جس میں گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور قیمت مقرر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق شوگر ملز میں گنے کی کرشنگ اکتوبر میں شروع ہوتی ہے اور حکومت گنے کی فی من قیمت بھی مقرر کرنے کی پابند ہے لیکن اس سال حکومت پنجاب نے گنے کی فی من قیمت ابھی تک مقرر نہیں کی جس کی وجہ سے صوبے بھر کی شوگر ملز نے گنے کی خریداری اور کرشنگ شروع نہیں کی۔
گنے کا کرشنگ سیزن شروع، قیمت مقرر نہ کرنے پر سیکرٹری زراعت سے جواب طلب
Nov 08, 2024