ملٹری تحویل میں ملزموں کو سہولتوں کے حوالے سے ہائیکورٹ نے رپورٹ مانگ لی 

Nov 08, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے ملٹری کی تحویل میں قیدیوں کو موجود سہولیات کے حوالے سے21 نومبر کو رپورٹ طلب کر لی۔ ملٹری کی تحویل میں ملزم کی اہلِ خانہ سے ملاقات اور فون پر رابطے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملزم محمد فرخ 9 مئی کے کیسز میں سیالکوٹ کینٹ میں ملٹری کی تحویل میں ہیں، ملزم محمد فرخ کی گھر والوں سے اڑھائی ماہ بعد ملاقات اور ایک ماہ بعد ٹیلیفونک رابطہ کروایا جا رہا، استدعا ہے کہ عدالت فریقین کو ملزم کو اس کے گھر والوں سے ملاقات اور رابطہ یقینی بنانے اور ملزم کو قید تنہائی سے نکالنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں