ٹک ٹاک قومی سلامتی کیلئے خطرہ، کینیڈا نے بزنس آپریشنز بند کرنے کا حکم دیدیا 

اوٹاوا (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا نے ٹک ٹاک کو اپنی سرزمین پر تمام بزنس آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ کینیڈا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کو 'قومی سلامتی کے لیے خطرہ' قرار دے کر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس اقدام کے بعد ٹک ٹاک کو کینیڈین سرزمین پر اپنا کاروبار بند کرنے کے لیے مجبور کیا جائے گا مگر وہاں ویڈیو شیئرنگ ایپ کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔ کینیڈا کے وزیر سائنس و صنعت نے کہا کہ  'بائیٹ ڈانس کے آپریشنز سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ فیصلہ ان شواہد اور تفصیلات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا جن کو کینیڈا کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمیونٹی اور دیگر حکومتی شراکت داروں کے مشورے کے بعد اکٹھا کیا گیا'۔ اس سے قبل کینیڈا نے حکومتی ڈیوائسز پر ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ دوسری جانب ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے کینیڈا کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن