سوئٹزرلینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر یکم جنوری سے پابندی   

برن (نوائے وقت رپورٹ) سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر یکم جنوری 2025ء سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کر دی ہے۔ پابندی کے اطلاق کے بعد مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکیں گی۔ پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ ہو گا۔ ہوائی جہاز اور سفارت خانوں میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ عبادت گاہوں میں مسلمان خواتین نقاب کر سکیں گی، صحت اور تحفظ کی ضرورتوں کے پیش نظر بھی چہرہ چھپانے کی اجازت ہو گی جبکہ تفریح اور اشتہارات کے لیے بھی اس کی اجازت ہو گی۔ سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کا فیصلہ 2021ء میں کیا گیا تھا جس کی مسلم تنظیموں نے مذمت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن